Shoaib Arshad @azaademakaan

azaademakaan

Shoaib Arshad Urdu Poet ✨ Free feature for all urdu poets Curator: @shoaibae

Shoaib Arshad (@azaademakaan) Recent Photos and Videos

  • میرے فن کار
مجھے خوب تراشا تو نے
آنکھ نیلم کی
بدن چاندی کا
یاقوت کے لب
یہ ترے ذوق طلب کے بھی ہیں
معیار عجب
پاؤں میں میرے
یہ پازیب سجا دی تو نے
نقرئی تار میں آواز منڈھا دی تو نے
یہ جواہر سے جڑی
قیمتی مورت میری
اپنے سامان تعیش میں لگا دی تو نے
میں نے مانا
کہ حسیں ہے ترا شہکار
مگر
تیرے شہکار میں
مجھ جیسی کوئی بات نہیں
تجھ کو نیلم سی
نظر آتی ہیں آنکھیں میری
درد کے ان میں سمندر
نہیں دیکھے تو نے
تو نے جب کی
لب و رخسار کی خطاطی کی
جو ورق لکھے تھے
دل پر
نہیں دیکھے تو نے
میرے فن کار
ترے ذوق
ترے فن کا کمال
میرے پندار کی قیمت
نہ چکا پائے گا
تو نے بت یا تو تراشے
یا تراشے ہیں خدا
تو بھلا کیا مری تصویر
بنا پائے گا
تیرے اوراق سے
یہ شکل مٹانی ہوگی
اپنی تصویر
مجھے آپ بنانی ہوگی
ہوش بھی
جرأت گفتار بھی
بینائی بھی
جرأت عشق بھی ہے
ضبط کی رعنائی بھی
جتنے جوہر ہیں نمو کے
مری تعمیر میں ہیں
دیکھ یہ رنگ
جو تازہ مری تصویر میں ہیں

نسیم سید

Image by: Leah Mariani

#objectification #femalesexuality #objectify #media #menandwomen #menandwoman #females #femalepoet #femalepoets #womanpoet #womenpoets #womenpoetry #womanpoetry #urdu #urdupoem #nazm #poem #urdulovers #urducommunity
  • میرے فن کار مجھے خوب تراشا تو نے آنکھ نیلم کی بدن چاندی کا یاقوت کے لب یہ ترے ذوق طلب کے بھی ہیں معیار عجب پاؤں میں میرے یہ پازیب سجا دی تو نے نقرئی تار میں آواز منڈھا دی تو نے یہ جواہر سے جڑی قیمتی مورت میری اپنے سامان تعیش میں لگا دی تو نے میں نے مانا کہ حسیں ہے ترا شہکار مگر تیرے شہکار میں مجھ جیسی کوئی بات نہیں تجھ کو نیلم سی نظر آتی ہیں آنکھیں میری درد کے ان میں سمندر نہیں دیکھے تو نے تو نے جب کی لب و رخسار کی خطاطی کی جو ورق لکھے تھے دل پر نہیں دیکھے تو نے میرے فن کار ترے ذوق ترے فن کا کمال میرے پندار کی قیمت نہ چکا پائے گا تو نے بت یا تو تراشے یا تراشے ہیں خدا تو بھلا کیا مری تصویر بنا پائے گا تیرے اوراق سے یہ شکل مٹانی ہوگی اپنی تصویر مجھے آپ بنانی ہوگی ہوش بھی جرأت گفتار بھی بینائی بھی جرأت عشق بھی ہے ضبط کی رعنائی بھی جتنے جوہر ہیں نمو کے مری تعمیر میں ہیں دیکھ یہ رنگ جو تازہ مری تصویر میں ہیں نسیم سید Image by: Leah Mariani #objectification #femalesexuality #objectify #media #menandwomen #menandwoman #females #femalepoet #femalepoets #womanpoet #womenpoets #womenpoetry #womanpoetry #urdu #urdupoem #nazm #poem #urdulovers #urducommunity
  • 18 0 3 days ago
  • حالتِ حال کے سبب، حالتِ حال ہی گئی
شوق میں کچھ نہیں گیا، شوق کی زندگی گئی

ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی ، بات نہیں سنی گئی

بعد بھی تیرے جانِ جاں دل میں رہا عجب سماں
یاد رہی تری یہاں، پھر تری یاد بھی گئی

اس کی امیدِ ناز کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپ
عمر گزار دیجئیے، عمر گزار دی گئی

اس کے وصال کے لئے اپنے کمال کے لئے
حالتِ دل کہ تھی خراب، اور خراب کی گئی

تیرا فراق جانِ جاں! عیش تھا کیا میرے لئے
یعنی ترے فراق میں خوب شراب پی گئی

اس کی گلی سے اٹھ کے میں آن پڑا تھا اپنے گھر
ایک گلی کی بات تھی اور گلی گلی گئی

جون ایلیا

Image by: Lamiah Nasir

#jaunelia #jaun #jonelia #urdu #shayari #ghazal #legend #urdushayeri #urdushayri #urdushairy #gham #umeed #halat #urdushair #shair #dil #baat
  • حالتِ حال کے سبب، حالتِ حال ہی گئی شوق میں کچھ نہیں گیا، شوق کی زندگی گئی ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک بات نہیں کہی گئی ، بات نہیں سنی گئی بعد بھی تیرے جانِ جاں دل میں رہا عجب سماں یاد رہی تری یہاں، پھر تری یاد بھی گئی اس کی امیدِ ناز کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپ عمر گزار دیجئیے، عمر گزار دی گئی اس کے وصال کے لئے اپنے کمال کے لئے حالتِ دل کہ تھی خراب، اور خراب کی گئی تیرا فراق جانِ جاں! عیش تھا کیا میرے لئے یعنی ترے فراق میں خوب شراب پی گئی اس کی گلی سے اٹھ کے میں آن پڑا تھا اپنے گھر ایک گلی کی بات تھی اور گلی گلی گئی جون ایلیا Image by: Lamiah Nasir #jaunelia #jaun #jonelia #urdu #shayari #ghazal #legend #urdushayeri #urdushayri #urdushairy #gham #umeed #halat #urdushair #shair #dil #baat
  • 29 0 1 week ago
  • اک موسمِ غم تھا کہ مجھے چھو کہ نہیں رہا
پر اب وہ موسمِ غم ہے کہ گزر نہیں رہا

میں نے چھوڑ دی یہ عمر کسی عمرِ آئندہ کے لئے
کہ ثمر  مجھے جب مل گیا تو شجر نہیں رہا

کششِ بہشت سنا کے شرطِ زہد رکھ دی
دل پھر مرا طالبِ جامِ کوثر نہیں رہا

اس سحرِ خانہ بدوشی نے اتنے گھر بنائے
کہ جب لوٹنے کو  پلٹا تو کوئی گھر نہیں رہا

شعیب ؔ سے نہ پوچھو پردیس کا ٹھہر 
جی بھی نہیں رہا اور مر نہیں رہا

شعیب ارشد

Image by: Diter Bitri

#international #statueofliberty #liberty #usa #america #internationallife #urduzabaan #urdubayan #urdughazal #alfaaz #lafz #jazba
  • اک موسمِ غم تھا کہ مجھے چھو کہ نہیں رہا پر اب وہ موسمِ غم ہے کہ گزر نہیں رہا میں نے چھوڑ دی یہ عمر کسی عمرِ آئندہ کے لئے کہ ثمر مجھے جب مل گیا تو شجر نہیں رہا کششِ بہشت سنا کے شرطِ زہد رکھ دی دل پھر مرا طالبِ جامِ کوثر نہیں رہا اس سحرِ خانہ بدوشی نے اتنے گھر بنائے کہ جب لوٹنے کو پلٹا تو کوئی گھر نہیں رہا شعیب ؔ سے نہ پوچھو پردیس کا ٹھہر جی بھی نہیں رہا اور مر نہیں رہا شعیب ارشد Image by: Diter Bitri #international #statueofliberty #liberty #usa #america #internationallife #urduzabaan #urdubayan #urdughazal #alfaaz #lafz #jazba
  • 38 3 2 weeks ago
  • پی لی تو کچھ پتا نہ چلا وہ سُرور تھا
وہ اس کا سایہ تھا کہ وہی رشکِ حور تھا

کل میں نے اس کو دیکھا تو دیکھا نہیں گیا
مجھے سے بچھڑ کے وہ بھی بہت غم سے چُور تھا

رویا تھا کون کون مجھے کچھ خبر نہیں
میں اس گھڑی وطن سے کئی میل دور تھا

شامِ فراق آئی تو دل ڈوبنے لگا
ہم کو بھی اپنے آپ پہ کتنا غرور تھا

چہرہ تھا یا صدا تھی کسی بھولی یاد کی
آنکھیں تھی اس کی یارو کہ دریائے نور تھا

نکلا جو چاند، آئی مہک تیز سے منیر
میرے سوا بھی باغ میں کوئی ضرور تھا

منیر نیازی

Image by: @onetenvisuals

#poetry #aesthetic #nature #muneerniazi #munir #munirniazi #urduposts #urdupost #urdupoem #urdupoetrypoint #poetryandlove #ghazal
  • پی لی تو کچھ پتا نہ چلا وہ سُرور تھا وہ اس کا سایہ تھا کہ وہی رشکِ حور تھا کل میں نے اس کو دیکھا تو دیکھا نہیں گیا مجھے سے بچھڑ کے وہ بھی بہت غم سے چُور تھا رویا تھا کون کون مجھے کچھ خبر نہیں میں اس گھڑی وطن سے کئی میل دور تھا شامِ فراق آئی تو دل ڈوبنے لگا ہم کو بھی اپنے آپ پہ کتنا غرور تھا چہرہ تھا یا صدا تھی کسی بھولی یاد کی آنکھیں تھی اس کی یارو کہ دریائے نور تھا نکلا جو چاند، آئی مہک تیز سے منیر میرے سوا بھی باغ میں کوئی ضرور تھا منیر نیازی Image by: @onetenvisuals #poetry #aesthetic #nature #muneerniazi #munir #munirniazi #urduposts #urdupost #urdupoem #urdupoetrypoint #poetryandlove #ghazal
  • 49 1 2 weeks ago
  • پھر آئے ایک اجنبی کے دوار
اسی بےوفا کے شہر
نیم باز آنکھوں پہ نثار
جس کی تصویر کی چاندی نے
خواب میں جگہ بنائی تھی
جس شوخ کے ساون کے قصوں نے
ویرانوں میں آگ لگائی تھی
رہِ منزل میں جب دوراہہ آیا تھا 
وہاں ہمیں چھوڑ آئی تھی
ہوئی سحری تو ہم نے ترا نام لیا
گھر سے نکلے یوں آوارہ
ایک کشتی ساحل کے سوا
کہ رات گئے جو وعدے ہوئے
ان کی تعبیر ممکن ہے آج
اپنی تقدیر ممکن ہے آج

شعیب ارشد

#poetry #urdupoetry #instapoet #instapoetry #instapoem #instapoets #urdupoet #urdushayari #shayari #urdupoets #nazm
  • پھر آئے ایک اجنبی کے دوار اسی بےوفا کے شہر نیم باز آنکھوں پہ نثار جس کی تصویر کی چاندی نے خواب میں جگہ بنائی تھی جس شوخ کے ساون کے قصوں نے ویرانوں میں آگ لگائی تھی رہِ منزل میں جب دوراہہ آیا تھا وہاں ہمیں چھوڑ آئی تھی ہوئی سحری تو ہم نے ترا نام لیا گھر سے نکلے یوں آوارہ ایک کشتی ساحل کے سوا کہ رات گئے جو وعدے ہوئے ان کی تعبیر ممکن ہے آج اپنی تقدیر ممکن ہے آج شعیب ارشد #poetry #urdupoetry #instapoet #instapoetry #instapoem #instapoets #urdupoet #urdushayari #shayari #urdupoets #nazm
  • 22 0 3 weeks ago
  • تجھ سے وعدہ عزیز تر رکھا
وحشتوں کو بھی اپنے گھر رکھا

اپنی بے چہرگی چھپانے کو
آئینے کو ادھر ادھر رکھا

اک ترا غم ہی اپنی دولت تھی
دل میں پوشیدہ بے خطر رکھا

آرزو نے کمال پہچانا
اور تعلق کو طاق پر رکھا

اس قدر تھا اداس موسم گل
ہم نے آب رواں پہ سر رکھا

اپنی وارفتگی چھپانے کو
شوق نے ہم کو در بہ در رکھا

کلمۂ شکر کہ محبت نے
ہم کو تمہید خواب پر رکھا

ان کو سمجھانے اپنا حرف سخن
آنسوؤں کو پیام پر رکھا

کشور ناہید

Image by: @tasveernigaari

#kishwarnaheed #kishwar #naheed #poetry #urdughazal #ghazal #ghazals #urdu #aarzu #arzoo #dard #dil #muhabbat #gham
  • تجھ سے وعدہ عزیز تر رکھا وحشتوں کو بھی اپنے گھر رکھا اپنی بے چہرگی چھپانے کو آئینے کو ادھر ادھر رکھا اک ترا غم ہی اپنی دولت تھی دل میں پوشیدہ بے خطر رکھا آرزو نے کمال پہچانا اور تعلق کو طاق پر رکھا اس قدر تھا اداس موسم گل ہم نے آب رواں پہ سر رکھا اپنی وارفتگی چھپانے کو شوق نے ہم کو در بہ در رکھا کلمۂ شکر کہ محبت نے ہم کو تمہید خواب پر رکھا ان کو سمجھانے اپنا حرف سخن آنسوؤں کو پیام پر رکھا کشور ناہید Image by: @tasveernigaari #kishwarnaheed #kishwar #naheed #poetry #urdughazal #ghazal #ghazals #urdu #aarzu #arzoo #dard #dil #muhabbat #gham
  • 32 0 1 month ago
  • بھول گیا

گر ایک بار میں پیچھے جا سکتا
تو سب کچھ کتنا الگ ہوتا
اس زندگی کا ہر ایک لمحہ
کسی اور طرح سے میں جیتا
پر وقت کبھی بھی نہیں مڑتا
آہ میں پھر سے بھول گیا

گر وہ  فیصلہ میں پھر کرتا
تو اب کہ کچھ اور سوچتا
جو سب مجھے ابھی ہے پتہ
اس کو بھی مد نظر رکھتا
پر وہ فیصلہ تو ہو بھی چکا
آہ میں پھر سے بھول گیا

گر تو پھر سے میرا ہوتا
تجھ کو کبھی جانے نہ دیتا
شاید کہ ہاتھ بڑھا لیتا
ایک اور آواز ہی دے دیتا
پر شعیب وہ مرا نہیں رہا
آہ میں پھر سے بھول گیا

شعیب ارشد

Image by: @mtkstudios

#nazm #urdupoet #instapoet #urdupoetry #urdu #urdukalam #poet #poetrycommunity #poetsofinstagram #poetsofig #poetsofinsta #poetscommunity #poetsociety #ehsaas #khayaal #bhool
  • بھول گیا گر ایک بار میں پیچھے جا سکتا تو سب کچھ کتنا الگ ہوتا اس زندگی کا ہر ایک لمحہ کسی اور طرح سے میں جیتا پر وقت کبھی بھی نہیں مڑتا آہ میں پھر سے بھول گیا گر وہ فیصلہ میں پھر کرتا تو اب کہ کچھ اور سوچتا جو سب مجھے ابھی ہے پتہ اس کو بھی مد نظر رکھتا پر وہ فیصلہ تو ہو بھی چکا آہ میں پھر سے بھول گیا گر تو پھر سے میرا ہوتا تجھ کو کبھی جانے نہ دیتا شاید کہ ہاتھ بڑھا لیتا ایک اور آواز ہی دے دیتا پر شعیب وہ مرا نہیں رہا آہ میں پھر سے بھول گیا شعیب ارشد Image by: @mtkstudios #nazm #urdupoet #instapoet #urdupoetry #urdu #urdukalam #poet #poetrycommunity #poetsofinstagram #poetsofig #poetsofinsta #poetscommunity #poetsociety #ehsaas #khayaal #bhool
  • 32 2 1 month ago
  • تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیے اے ارضِ وطن
جو ترے عارضِ بے رنگ کو گلنار کرے
کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہو گا
کتنے آنسو ترے صحراؤں کو گلزار کریں

تیرے ایوانوں میں پرزے ہوے پیماں کتنے
کتنے وعدے جو نہ آسودۂ اقرار ہوئے
کتنی آنکھوں کو نظر کھا گئی بدخواہوں کی
خواب کتنے تری شاہراہوں میں سنگسار ہوے

ہم تو مجبورِ وفا ہیں مگر اے جانِ جہاں
اپنے عشّاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے
تیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائم
ہم تو مہماں ہیں گھڑی بھر کے، ہمارا کیا ہے

فیض احمد فیض

#aps #armypublicschool #dec16 #16dec #16december2014 #16december #blackday #angels #faizahmedfaiz #faiz #faizahmadfaiz #peshawar #sadday #tears #shaheed #kids #terrorism #pakistan #neveragain #neverforget #neverforgotten1981
  • تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیے اے ارضِ وطن جو ترے عارضِ بے رنگ کو گلنار کرے کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہو گا کتنے آنسو ترے صحراؤں کو گلزار کریں تیرے ایوانوں میں پرزے ہوے پیماں کتنے کتنے وعدے جو نہ آسودۂ اقرار ہوئے کتنی آنکھوں کو نظر کھا گئی بدخواہوں کی خواب کتنے تری شاہراہوں میں سنگسار ہوے ہم تو مجبورِ وفا ہیں مگر اے جانِ جہاں اپنے عشّاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے تیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائم ہم تو مہماں ہیں گھڑی بھر کے، ہمارا کیا ہے فیض احمد فیض #aps #armypublicschool #dec16 #16dec #16december2014 #16december #blackday #angels #faizahmedfaiz #faiz #faizahmadfaiz #peshawar #sadday #tears #shaheed #kids #terrorism #pakistan #neveragain #neverforget #neverforgotten1981
  • 14 0 1 month ago
  • ‎زندگی کے میلے میں خواہشوں کے ریلے میں
‎تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں
‎وقت کی روانی ہے بخت کی گرانی ہے
‎سخت بے زمینی ہے سخت لا مکانی ہے
‎ہجر کے سمندر میں
‎تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے
‎تم کو جو سنانی ہے
‎بات گو ذرا سی ہے
‎بات عمر بھر کی ہے
‎عمر بھر کی باتیں کب دو گھڑی میں ہوتی ہیں
‎درد کے سمندر میں
‎ان گنت جزیرے ہیں بے شمار موتی ہیں
‎آنکھ کے دریچے میں تم نے جو سجایا تھا
‎بات اس دئے کی ہے
‎بات اس گلے کی ہے
‎جو لہو کی خلوت میں چور بن کے آتا ہے
‎لفظ کی فصیلوں پر ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے
‎زندگی سے لمبی ہے بات رت جگے کی ہے
‎راستے میں کیسے ہو
‎بات تخلیئے کی ہے
‎تخلیئے کی باتوں میں گفتگو اضافی ہے
‎پیار کرنے والوں کو اک نگاہ کافی ہے
‎ہو سکے تو سن جاؤ ایک روز اکیلے میں
تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں

ا‎مجد اسلام امجد

Image by: Lamiah Nasir

#amjadislamamjad #amjad #urdupoetry #aesthetic #nazm #shayari #shayri #urdushayari #urdushayeri #urdushayarilovers #urdushairy #urdushyari
  • ‎زندگی کے میلے میں خواہشوں کے ریلے میں ‎تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں ‎وقت کی روانی ہے بخت کی گرانی ہے ‎سخت بے زمینی ہے سخت لا مکانی ہے ‎ہجر کے سمندر میں ‎تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے ‎تم کو جو سنانی ہے ‎بات گو ذرا سی ہے ‎بات عمر بھر کی ہے ‎عمر بھر کی باتیں کب دو گھڑی میں ہوتی ہیں ‎درد کے سمندر میں ‎ان گنت جزیرے ہیں بے شمار موتی ہیں ‎آنکھ کے دریچے میں تم نے جو سجایا تھا ‎بات اس دئے کی ہے ‎بات اس گلے کی ہے ‎جو لہو کی خلوت میں چور بن کے آتا ہے ‎لفظ کی فصیلوں پر ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے ‎زندگی سے لمبی ہے بات رت جگے کی ہے ‎راستے میں کیسے ہو ‎بات تخلیئے کی ہے ‎تخلیئے کی باتوں میں گفتگو اضافی ہے ‎پیار کرنے والوں کو اک نگاہ کافی ہے ‎ہو سکے تو سن جاؤ ایک روز اکیلے میں تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں ا‎مجد اسلام امجد Image by: Lamiah Nasir #amjadislamamjad #amjad #urdupoetry #aesthetic #nazm #shayari #shayri #urdushayari #urdushayeri #urdushayarilovers #urdushairy #urdushyari
  • 21 0 1 month ago